عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کرنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کی جائیں ،عدالت کا فیس بک انتظامیہ کو حکم
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کرنے والے اکاﺅنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیاہے۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ غلام قادر سیال کی درخواست پر ابتدائی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے اور نامعلوم ملزم نے فیس بک پر ظہیر سیال کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کی جا رہی ہیں اور نامعلوم ملزم جعلی فیس بک اکاﺅنٹ پر درخواست گزار غلام قادر سیال کی تصاویر استعمال کر رہا ہے، تفتیشی افسر نے مزید موقف اختیار کیا کہ جعلی اکاﺅنٹ سے عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کر کے درخواست گزار کو بدنام کیا جا رہا ہے ،ملزم کی نشاندہی کے لئے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ، آئی پی ایڈریس اور سرگرمیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے درخواست پر دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک انتظامیہ سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پوسٹیں شیئر کرنے والے اکاﺅنٹ کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔