سیشن جج کا سنٹرل اور کیمپ جیل کا دورہ 144قیدی رہا کرنے کا حکم

سیشن جج کا سنٹرل اور کیمپ جیل کا دورہ 144قیدی رہا کرنے کا حکم
سیشن جج کا سنٹرل اور کیمپ جیل کا دورہ 144قیدی رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج عابد حسین قریشی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز سنٹرل جیل اور کیمپ جیل کا دورہ کیا،فاضل جج نے دونوں جیلوں سے معمولی جرائم میں ملوث 4خواتین سمیت 144قیدیوں کورہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

سیشن جج کے کیمپ جیل کے دورے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ ان کے ہمراہ تھے،ایڈیشنل سیشن جج نے اس موقع پرمعمولی جرائم میں ملوث 144قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیںاورکم عمرقیدیوں کی بیرک کا خصوصی دورہ کیا اور ان سے مسائل سنے، کوٹ لکھپت جیل کے دورے پرسپرنٹنڈنٹ جیل اعجازاصغرہمراہ تھے، سیشن جج نے وہاں سے4خواتین قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا،ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں جیلوںمیں قیدیوں کے مسائل سنے،مختلف بیرکس ،ہسپتال اورباورچی خانے کا بھی دورہ کیا تاہم اس موقع پر فاضل جج نے انتظامات کو تسلی بخش قراردیا ہے۔

مزید :

لاہور -