فاطمہ میموریل ہسپتال میںآگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاد مان کے قریب فاطمہ میموریل ہستپال میں اگ بھڑک اٹھی تاہم فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق فاطمہ میموریل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔
ہستپال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے فوری بعد ریسکیواور فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کے باعث وارڈ کو فوراُُ خالی کر اکر مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔