دھرنے والے پھر بلوں سے باہر آ گئے، عوام انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

دھرنے والے پھر بلوں سے باہر آ گئے، عوام انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ...
دھرنے والے پھر بلوں سے باہر آ گئے، عوام انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ہیں اور یہ لوگ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن عوام دھرنوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دھرنے والے آزاد کشمیر الیکشن کے بعد ہوش کے ناخن لیں لیکن یہ پھر اپنے بلوں سے باہر نکل آئے ہیں اور ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیوں آپ قوم کو دھرنوں کی نذر کرنا چاہتے ہیں اور کیوں ترقی کے سفر کو دھرنوں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ عوام دھرنوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پشاور سے کراچی تک پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔