لاہور ریلوے اسٹیشن سے دوسرے شہروں کے لئے ٹرینیں معمول کے مطابق جاری ہیں:ترجمان ریلوے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور سے دوسرے شہروں کے لئے ٹرینیں روز کے معمول کے مطابق جاری ہیں،ایک مخصوص طبقے کی جانب سے دی جانے والی کال غیر موثر ہو کے رہ گئی۔ترجمان ریلوے کے مطابق ہڑتال کی کال ڈرائیوروں کے ایک مخصوص گروپ نے کی تھی ،جس میں آج رات 12بجے سے پہیہ جام ہڑتال اعلان کیا ہواتھا۔
ٹرین ڈرائیورز کا مطالبات منظور ہونے تک پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ٹرین آپریشن کو کنٹرول کیاہے۔جبکہ دوسری طرف ریلوے ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اقبال نے 12بجے سے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ،ان کامطالبہ ہے کہ الاﺅنسز میںاضافہ کیاجائے اور برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔واضح رہے کہ اس ہڑتال کے اعلان کے باعث مسافروں کے اند رکافی بے چینی پائی جارہی ہے۔