یوم پاکستان پر گورنر ہاﺅس میں تقریب برائے تقسیم اعزازت،رفیق رجوانہ کی شرکت

یوم پاکستان پر گورنر ہاﺅس میں تقریب برائے تقسیم اعزازت،رفیق رجوانہ کی شرکت
یوم پاکستان پر گورنر ہاﺅس میں تقریب برائے تقسیم اعزازت،رفیق رجوانہ کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم پاکستان پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افراد کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اورتمغہ امتیاز سے نواز تے ہوئے اعزازات عطاءکئے گئے۔ گورنر ہاﺅس پنجاب میں منعقدہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات کو نمایاں خدمات سرانجام دینے پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اورتمغہ امتیاز سے نواز ا گیا ۔ گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے ان شخصیات کو اعزازات عطاءکئے ۔

کوئٹہ میں تقسیم اعزازت کی تقریب، گورنربلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی شرکت
ڈاکٹر محمد اشرف طاہرکو شعبہ سا ئنس ، عبد المجید اظہرکو شعبہ سائنس ارضیات ، ڈاکٹر ابو بکر شاہد کو شعبہ طب ، سرمد علی سلطان کو شعبہ فنو ن ہدایت کاری ، راشد محمود کو شعبہ فنو ن براڈ کاسٹنگ ، جاوید اقبال کو شعبہ فنون موسیقی ، استا د اشرف شریف کو شعبہ فنون موسیقی ،محمد زاہد مسعود کو شعبہ ادب ، امر الہی کو شعبہ ادب شاعری ،محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کو شعبہ ادب شاعری کے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
عاطف عنایت شعبہ انجینئرنگ ،نوید اشتیاق ، نذیر عامر مرحوم فن اورپروڈکشن ، پروین ملک شعبہ ادب ،محمد جلیل عالی شعبہ ادب، شہبازحسین شعبہ خدمات پاکستان ، لیاقت علی وڑائچ خدمات پاکستان ،تنویرالحسن خواجہ مرحوم کو خدمات عامہ پرتمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑنا بھول گئے ،6اپریل سے احتجاجی تحریک چلائیں گے : مصطفی کمال
ڈاکٹر محمد اقبال شعبہ سائنس حیاتیاتی ٹیکنالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نور شعبہ سائنس ریاضی ، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد شعبہ طب ،مستنصر حسین تارڈ شعبہ ادب، عارف سعید شعبہ خدمات عامہ کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

مزید :

لاہور -