AFAQکے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ’الہٰدین اور جادو کا چراغ‘کل الحمرا ٓرٹس کونس میں پیش کیا جائےگا
لاہور(پ ر) الحمرا آرٹس کونسل اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی AFAQکے تعاون سے جمیل بسمل چلڈرن تھیٹرکی پیشکش سٹیج ڈرامہ "الٰہ دین اور جادو کا چراغ" کا انعقادکل مورخہ24مئی بروز اتوار بوقت 5بجے ، الحمرا ہال نمبر 3میں ہو رہا ہے۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
ڈرامہ کا مقصد بچوں کی کردار سازی اور ان میں علمی شعور اجاگر کرنا ہے۔جسے صرف جذبہ تعمیر ملت کے تحت بلا معاوضہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے آپ کی خصوصی شرکت مطلوب ہے۔