یاسر قتل کیس :سلیم عرف چھیما کو موت ،آصف ،خالد اور پستولی کو 50،50سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں

یاسر قتل کیس :سلیم عرف چھیما کو موت ،آصف ،خالد اور پستولی کو 50،50سال قید کی ...
یاسر قتل کیس :سلیم عرف چھیما کو موت ،آصف ،خالد اور پستولی کو 50،50سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یاسر قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ مجرم سلیم عرف چھیما کو دو مرتبہ سزائے موت ، تین شریک مجرمان کو 50،50سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مقدمے کے مرکزی ملزم سلیم عرف چھیما کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ شریک مجرمان آصف ، خالد خان اور آصف عرف پستولی کو 50،50سال قید فی کس قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرم آصف اور خالد خان کو دو دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ آصف عرف پستولی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق مجرمان نے ہنجروال کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے نوجوان یاسرکو قتل کر دیا تھا۔

مزید :

لاہور -