آئی ایس آئی سے دھاندلی کی تحقیقات کی درخواست مسترد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات آئی ایس آئی سے کرانے کی درخواست مسترد کردی ۔ درخواست گزارکے وکیل کاشف ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ انتخابی عذرداریوں سے ثابت ہواکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیاسی بحران طول پکڑتاجارہاہے لہٰذا عدالت اِس معاملے کو حل کرنے کے لیے مسلح افواج سے دھاندلی کی تحقیقات کرانے کا حکم دے ، آئی ایس آئی پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہے اوروہ تحریری شواہد کے ساتھ ساتھ خفیہ معلومات بھی اکٹھی کرسکتی ہے لہٰذا انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات آئی ایس آئی سے کرانے کا حکم دیاجائے ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مستردکردی اور ریمارکس دیئے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ دھاندلی کی تحقیقات مسلح افواج سے کرائی جایں ۔