وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید، نام لیتے ہی اندھیرا چھا گیا

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید، نام لیتے ہی اندھیرا چھا گیا
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید، نام لیتے ہی اندھیرا چھا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی منفی سیاست پر کڑی تنقید کی۔

نواز شریف کی اہم پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات، بغیر پروٹوکول چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے، ظہرانے میں شرکت

وزیراعلیٰ اپنے خطاب کے دوران جب پی ٹی آئی پر افراتفری کی سیاست کے حوالے سے تنقید کررہے تھے تو اچانک لائٹ چلی گئی اور ہال میں اندھیرا ہوگیا جس پر وزیراعلیٰ نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ابھی تو پی ٹی آئی کا نام ہی لیا ہے تو اندھیرا ہوگیا ہے جس پر ہال میں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ کی تائید کی۔

مزید :

لاہور -