پاک فوج کی لاہور میں بڑے پیمانے پر نقل و حرکت، فورٹریس سٹیڈیم کی تقریب آرمی چیف کی شرکت، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فورٹریس سٹیڈیم میں انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب جاری ہے جس کیلئے پاک فوج کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طویل عرصے کے بعد بڑے پیمانے پر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے ہیں جن کی اختتامی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں جبکہ شوبز، کرکٹ اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔
پہلی انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور سٹیڈیم کے ارد گرد بڑی تعداد میں جوانوں کو سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے سکیورٹی نقطہ نظر کے تحت پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مختلف عمارتوں پر بھی پاک فوج کے ماہر نشانہ باز تعینات ہیں۔واضح رہے کہ پہلی انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ میں 16 ممالک کی فوجی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
قبل ازیں شہر میں پاک فوج کی بڑی پیمانے پر نقل حمل ہوئی اور آرمی چیف کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے چیک پوائنٹس پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔