پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست ...
پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے دی

یہ درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، کمپنیوں میں افسران کو لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات دے کر نوازا جارہا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی از سرنو تحقیقات کا حکم جاری کیا جائے ،درخواست میں اس کیس کے حتمی فیصلے تک کمپنیوں کو کام سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

مزید :

لاہور -