لاہور ہائی کورٹ نے مصالحتی مراکز کی 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کارکردگی رپورٹ جاری کردی

لاہور ہائی کورٹ نے مصالحتی مراکز کی 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کارکردگی رپورٹ ...
لاہور ہائی کورٹ نے مصالحتی مراکز کی 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مصالحتی مراکز کی 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے.

پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں مصالحتی سینٹرز کو 395 کیسز موصول ہوئے۔ 243 کیسز میں فریقین کا معاملہ مصالحت کے ذریعے نمٹایا گیا، جبکہ 57 کیسز میں مصالحت نہ کرائی جا سکی، فریقین کی عدم دستیابی پر 31 کیسز واپس بھیجے گئے.فوجداری، سول، فیملی، گارڈین اور رینٹ مقدمات میں بھی مصالحت کے لئے سنٹرز سے بڑی تعداد میں سائلین نے رجوع کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں کی نسبت اس ہفتہ کے دوران سائلین کی مصالحتی سنٹرز کے ذریعے اپنے مقدمات کے فیصلے کروانے کی شرح میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

لاہور -