پاکستان ریلوے میں پہلی بار خواتین انسپکٹرکو بھرتی کیا جائے گا:ترجمان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ ادارے میں پہلی بار خواتین انسپکٹربھرتی کی جارہی ہیں،جس کے مختلف مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔
افغانستان، بس الٹنے سے 4بچے جاں بحق ، 34افراد زخمی
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بارہو رہا کہ ریلوے میں خواتین انسپکٹر کو بھرتی کیا جارہا ہے ۔ترجمان کے مطابق108 خاتون امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا تھا،جس کے بعد76میں سے 63 خواتین فزیکل ٹیسٹ میں ناکام ہوگئیں،جبکہ کامیاب 13خواتین امیدواروں کاحتمی چناو¿انٹرویو کے بعد ہوگا۔