رشتہ داریاں کام پر اثر انداز نہیں ہوتی، اعتزاز احسن کے اکلوتے برادر نسبتی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد تھے: مجیب الرحمان شامی

رشتہ داریاں کام پر اثر انداز نہیں ہوتی، اعتزاز احسن کے اکلوتے برادر نسبتی ...
رشتہ داریاں کام پر اثر انداز نہیں ہوتی، اعتزاز احسن کے اکلوتے برادر نسبتی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد تھے: مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ سیاست میں یا اداروں میں لوگوں کی رشتہ داریاں ہوتی ہیں لیکن اس سے کام پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ اعتزاز احسن کے اکلوتے برادر نسبتی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد تھے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ” نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ سیاست میں بہت سے لوگوں کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں ۔ فوج میں بھی ایسے ہی رشتہ داریاں ہیں لیکن اس سے کام پر کوئی فرق نہیں پڑتا بالخصوص پاک فوج کے افسران انتہائی پروفیشنل طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

وزیر اعظم پر تنقید ہو سکتی ہے تو کوئی بھی مقدس گائے نہیں ، مریم نواز اور ڈی جی آئی ایس آئی کی انتہائی قریبی رشتہ داری ایک حقیقت ہے: اعتزاز احسن
انہوں نے کہا کہ اسد عمر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ہیں جبکہ انہی کے سگے بھائی مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ کے گورنر ہیں۔ اسی طرح سابق صدر ایوب خان خود صدر تھے جبکہ ان کے بھائی دلاور خان انہی کی صدارت میں اپوزیشن لیڈر تھے۔ انہوں نے مریم نواز اور ڈی جی آئی ایس آئی کی رشتہ داری کا حوالہ دے کر نیا پنڈورا باکس کھولنے والے سینیٹر اعتزاز احسن کی رشتہ داری کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اعتزاز احسن کے بردار نسبتی میجر مبشر مرحوم ڈی آئی جی تھے ، میجر مبشر مرحوم چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے جبکہ وہ سابق صدر جسٹس (ر)رفیق تارڑ کے داماد تھے۔

مزید :

لاہور -