پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان میں مزید 12 خودکش حملہ آوروں کی تیاری کا انکشاف

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان میں مزید 12 خودکش حملہ آوروں کی تیاری کا ...
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان میں مزید 12 خودکش حملہ آوروں کی تیاری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان میں 12مزید خودکش حملہ آور تیار بیٹھے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے لاہور سے گر فتار سہولت کار انوارالحق سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید دہشت گردی کے واقعات روکنے اور گر فتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

آپریشن ردالفسادمیں بڑی کامیابی مل گئی،لاہور بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ 2ہائی پروفائل دہشت گرد ہلاک

نوائے وقت کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون نے انکشا ف کیا کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کے بعد جو سہولت کار انوارالحق گر فتار ہو چکا ہے اس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق جہاں سے دہشت گرد نے لاہور میں آکر دہشت گردی کی ہے وہاں اسکے علاوہ 12مزید خودکش حملہ آور بھی پاکستان میں دہشت گردی کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان معلومات کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے مزید واقعات کو روکنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

مزید :

لاہور -