سیکیورٹی خدشات، این سی اے میں ایک ہفتے کی چھٹی، ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے

سیکیورٹی خدشات، این سی اے میں ایک ہفتے کی چھٹی، ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے
سیکیورٹی خدشات، این سی اے میں ایک ہفتے کی چھٹی، ہاسٹلز خالی کرا لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیشنل کالج آف آرٹس کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا جبکہ اس کے ہاسٹلز بھی خالی کرالیے گئے ہیں۔
کالج ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لڑکوں کے 2 اور لڑکیوں کا ایک ہاسٹل خالی کرا لیا گیا ہے اور اس حوالے سے طلبہ و طالبات کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بار بار سیکیورٹی بہتر کرنے کا کہا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ہاسٹلز خالی کرانا پڑے۔

مزید :

لاہور -