صوبہ کے تمام سکولوں اور کالجوں میں ناظرہ اور باترجمہ قرآن پاک کی تعلیم فی الفور رائج کی جائے , پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

صوبہ کے تمام سکولوں اور کالجوں میں ناظرہ اور باترجمہ قرآن پاک کی تعلیم فی ...
صوبہ کے تمام سکولوں اور کالجوں میں ناظرہ اور باترجمہ قرآن پاک کی تعلیم فی الفور رائج کی جائے , پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)پنجاب اسمبلی نے صوبہ بھر کے سکولز اور کالجز میں ناظرہ اور با ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم فی الفور رائج کرنے کا مطالبہ کر دیا- تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کے سکولز اور کالجز میں بھی ناظرہ اور با ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم کو مسلم بچوں کے لئے فی الفور رائج کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں - قرار داد کی حکومتی یا اپوزیشن کے کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی - اور ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی-

مزید :

لاہور -