احتجاج کرنے والے بتائیں کس بات پر کرینگے، ہم گرے تو وہ بھی گر جائینگے: خواجہ سعد رفیق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حاحتجاج کرنے والے بتائیں کہ وہ کس بات پر احتجاج کرینگے۔
ایک میگاواٹ بجلی نہ زرداری صاحب پیدا کرسکے نہ مشرف کی آمریت نے پیدا کی۔
جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ احتجاج کی باتیں کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا احتجاج اس بات پر کرو گے کہ مری ہوئی ریلوےزندہ ہوگئی ہے۔کیا یہ ماتم کروگے کہ رینجرزآپریشن کے بعد کراچی کا امن واپس آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گالیاں دوگے،جھوٹ بولوگے تولوگ آپ کاساتھ نہیں دینگے۔رونا کس بات کا ہے بھائی ملک کو آگے جانے دو۔جاو¿جا کر خیبر پختونخوا میں کام کرو، کراچی میں کام کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹانگیں مت کھینچو ہم گرے تو تم بھی گر جاو¿ گے۔ زرداری صاحب بتائیں کہ انہوں نے پانچ سال حکومت کی لیکن سوات آپریشن کیوں نہیں شروع کیا۔