لاہور میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جا ں بحق ،وزیر اعظم نے عابد شیر علی کو لاہور پہنچ کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی

لاہور میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جا ں بحق ،وزیر اعظم نے عابد شیر علی کو لاہور ...
لاہور میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جا ں بحق ،وزیر اعظم نے عابد شیر علی کو لاہور پہنچ کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں کرنٹ لگنے کے واقعے سے دو افراد کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو فوری لاہور پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے عا بد شیر علی کو کہا ہے کہ لاہور میں متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔عابد شیر علی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ نشتر کالونی کے علاقے گلیکسو ٹاون میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کی تار ٹوٹ کر گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

مزید :

لاہور -