لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کی حالت پر غور کریں :رانا ثنا اللہ

لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کی حالت پر غور کریں :رانا ثنا ...
لطیف کھوسہ پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کی حالت پر غور کریں :رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ خدا کا خوف کریں اور پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کی حالت پر غور کریں۔لطیف کھوسہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی بد ترین شکست سے لطیف کھوسہ بد حواس ہو گئے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ،لطیف کھوسہ پہلے کراچی کا کچرا صاف کریں پھر کوئی بات کریں ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لطیف کھوسہ زبر دستی کی سیاسی وابستگیاں نبھانا چھوڑ دیں ،شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

مزید :

لاہور -