نثار نے پہلے دن واجد ضیاءکو فون کیا تو جواب ملا حق اور سچ کی بات کریں گے: ہارون الرشید

نثار نے پہلے دن واجد ضیاءکو فون کیا تو جواب ملا حق اور سچ کی بات کریں گے: ہارون ...
نثار نے پہلے دن واجد ضیاءکو فون کیا تو جواب ملا حق اور سچ کی بات کریں گے: ہارون الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جب جے آئی ٹی بنی تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے ماتحت ادارے ایف آئی اے کے نمائندے اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو فون کرکے ان کے ارادے پوچھے جس پر جے آئی ٹی سربراہ نے انہیں حق اور سچ بات کہنے کی یقین دہانی کرائی۔

صدر ممنون نے نثار کو منالیا , شہباز شریف کا بھی اہم کردار
پروگرام میں سینئرتجزیہ کارہارون الرشید نے کہا کہ یہ سوفیصد کنفرم بات میں آپ کوبتارہاہوں کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو پہلے ہی دن چودھری نثارنے فون کیا اورکہا کہ کیا ارادے ہیں جناب؟انہوں نے کہاچودھری صاحب ارادے کیا ہیں جوانصاف کی بات ہے سچ ہے وہ کرینگے ،انہوں نے کہا بالکل ٹھیک۔یہاں نثار کی جگہ اگرباقی وزیروں میں سے کسی کاتصورکریں تو وہ اس سے کیا کہتا۔چودھری نثار وہ رول پلے کرسکتاہی نہیں ،ان کی تمام ترخامیوں کے باوجود سب کو پتا ہے کہ چودھری نثارکے مزاج میں کیا خامیاں ہیں ، نہ وہ خوشامد کاعادی ہے نہ وہ ان کو قائد اعظم سمجھتاہے ،ایک دفعہ عمران خان مجھے کہتے ہیں یاروہ میری بات مانتے ہیں تم نہیں مانتے میں نے کہایہ تمہیں قائدا عظم سمجھتے ہیں میں تمہیں عمران خان سمجھتاہوں۔ایک میرااندازہ ہے خواجہ آصف اب وزیراعظم نہیں بن سکتے۔اگرچودھری کو واپس لانا ہے توکسی ایسے شخص کو اس پرمسلط نہیں کیاجاسکتا جسے کوئی مہذب آدمی برداشت نہیں کرتا۔

مزید :

لاہور -