پاکستان مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا، سینئر وکلا پرویز الٰہی کے قافلے میں شامل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا۔دونوں پارٹیوںکے سینئروکلاءنے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔وکلامیں فیصل امان،عرفان غفار،ندیم امان ،اعجازحسین شاہ،عاطف احمداورمظہرعلی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویزالٰہی کا کہناتھاحکمرانوں کی کرپشن عوام پرعیاں ہو گئی، حکومت پنجاب کاہرمنصوبہ کرپشن کی ایک داستان ہے۔