لاہور دھماکہ،شہباز شریف کا سوشل میڈیا پر گہرے دکھ کا اظہار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لاہور فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میرے دل کی حالت کو اس وقت الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ،دھماکے نے کئی خاندانوں کواجاڑ دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ دہشت گرد ،دہشت گردی کی خلاف ہماری جنگ کے عزائم کوکسی صورت بھی متزلزل نہیں کر سکتے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا خون سڑکوں پر ہے اور میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ ہماری معصوم اور بے گناہ جانوں کاخون ان بزدل دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹادے گا۔لاہور ہونے والے دھماکے میں آخری اطلاعات تک 25قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی