ڈی سی او لاہور کا دھماکے کے بعد ہسپتالوں کا دورہ ،زخمیوں کو دی جانیوالی طبی امدا د کا جائزہ بھی لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی سی او لاہورسمیر احمد نے کہا ہے کہ دھماکے میں 26افراد شہید جبکہ 57 افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ابتدائی امداد دی جا رہے ہے ، ہسپتال انتظامیہ انسانی جانو ں کو بچانے کی انتہائی حد تک کوشش کریں ۔
جیو نیوز کے مطابق ڈی سی اولاہور سید سمیر احمد مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے زخمیوں کو طبی امدا د کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج میں معالج میں تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ حد تک انسانی جانوں کو بچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 57افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 29افراد کو جنر ل اسپتال ، جنرل اسپتال میں 29 ،سروسز اسپتال میں ایک ،اتفاق اسپتال میں 18جبکہ کچھ زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر انہیں طبی امداد دی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا تھا اور اب عملہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں مصروف ہیں ۔