نیوٹیک اور بیت المال کا محکمہ مل کر ملک کے نوجوانوں کو پاﺅں پر کھڑا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریںگے: ذوالفقار احمد چیمہ

نیوٹیک اور بیت المال کا محکمہ مل کر ملک کے نوجوانوں کو پاﺅں پر کھڑا کرنے میں ...
نیوٹیک اور بیت المال کا محکمہ مل کر ملک کے نوجوانوں کو پاﺅں پر کھڑا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریںگے: ذوالفقار احمد چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )نیوٹیک کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے اور بیروزگار نوجوانوں کو جدید فنون میں تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے آج نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں ایم ڈی بیت المال عابدوحید شیخ نے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں نیوٹیک اور پاکستان بیت المال کے درمیان زیادہ سے زیادہ اشتراکِ کار پر اتفاق ہوا ۔
اجلاس میں بیروزگار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے اور تربیتی اداروں کے معیار اور استعداد میں اضافے کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے بتایا کہ پاکستان میں فنی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو فنی تربیت کی طرف راغب کرنے کیلئے نیوٹیک کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
ذوالفقار احمد چیمہ نے نیوٹیک اور بیت المال کے مابین زیادہ سے زیادہ اشتراک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیت المال کے تربیتی اداروں اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے میں ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے۔
ایم ڈی بیت المال عابدوحید شیخ نے نیوٹیک کے لئے جانے والے اقدامات و اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ وہ نیوٹیک کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے میں مالی امداد فراہم کریں گے ۔ انہوں نے دونوں اداروں کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

لاہور -