نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی قصور میں پولیس پر فائرنگ،2پولیس اہلکار شہید
لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) قصور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 22 کروڑ38 لاکھ ڈالر کی کمی:سٹیٹ بینک
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے چک ڈیڈھا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں افراد نے پٹرولنگ پولیس پر گولیوں کی بر سات کر دی اور فرار ہوگئے۔ گولیوں کی زد میں آکر 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جام شہادت نوش کرگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فرانز ک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بعد شہدا کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ناکے پر موجود اہلکاروں نے نامعلو موٹرسائیکل سوار افراد کورکنے کااشارہ کیا تھا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے ،ملزمان جلد پولیس کی حراست میں ہوں گے ۔