بینک ڈیفالٹر موبائل زون کی جائیداد کی نیلامی کے لئے کارروائی شروع
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیصل بنک ڈیفالٹر موبائل زون کی جائیداد نیلامی کی کارروائی شروع کرنے کے لئے کورٹ آکشنر سے نادہندہ کی جائیداد کی تخمینہ رپورٹ 25اپریل کو طلب کر لی ہے۔
سپریم کورٹ نے بھکر میں ناجائز قابضین کو 400کنال سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ معطل کردیا
جسٹس مسعود عابد نقوی نے فیصل بنک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بنک کے وکیل سید ماجد بخاری نے موقف اختیار کیا کہ موبائل زون نے اپنی اڑھائی سو کنال سے زائد جائیداد رہن رکھوا کر بنک سے ساڑھے چار سو ملین روپے کا قرض حاصل کیا مگر قرض کی رقم ادا نہیں کی جس پر عدالت نے نادہندہ کے خلاف چار سو چون ملین روپے کی ڈگری جاری کر رکھی ہے لیکن ان کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی لہٰذا ڈیفالٹر موبائل زون سے رقم ریکور کرنے کے لئے رہن رکھوائی گئی جائیداد نیلام کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے مزید سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کورٹ آکشنر کو حکم دیا کہ فیصل بنک ڈیفالٹر کی جائیداد کی تخمینہ رپورٹ آئندہ سماعت سے پہلے عدالت میں پیش کی جائے۔