لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ ...
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہو ر ہائیکورٹ نے اسلام آباد بند کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے جو 26اکتوبر کو سماعت کرے گا ۔

بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، تمام مسافر۔۔۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فل بینچ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جس میں جسٹس انوارالحق اور جسٹس قاسم خان بھی شامل ہونگے ۔
یاد رہے عمران خان نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دے رکھی ہے ، انہیں پاناما لیکس کی تحقیقات پر حکومت کی جانب سے کوئی واضح اور ٹھوس جواب نہ ملنے کی شکایت ہے ۔

مزید :

لاہور -