ہائی کورٹ :پاکستان تحریک انصاف کا 2 نومبر کا دھرنا روکنے کی درخواست ،چیف جسٹس نے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا

ہائی کورٹ :پاکستان تحریک انصاف کا 2 نومبر کا دھرنا روکنے کی درخواست ،چیف جسٹس ...
ہائی کورٹ :پاکستان تحریک انصاف کا 2 نومبر کا دھرنا روکنے کی درخواست ،چیف جسٹس نے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا 2 نومبر کا دھرنا روکنے کی درخواست پر تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے، سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس انوار الحق اور جسٹس قاسم خان پر مشتمل فل بنچ 26 اکتوبرکو درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست گزار معروف قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لائیرز فاو ¿نڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائردرخواست میں تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد احتجاج کو روکنے کی استدعا کی ہے۔، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 30ستمبر کو اپنی تقریر میں اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دی، جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، عمران خان تھرڈ ایمپائر کے ذریعے حکومت گرانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں. اگر اسلام آباد بند کیا گیا تو پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، کیبنٹ سیکریٹریٹ اور تمام سرکاری محکمے بھی بند ہوجائیں گے.

درخواست گزار نے اعتراض کیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈالنا نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن بھی عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو غلط ثابت کرچکا ہے، قانون کے مطابق اپوزیشن، ریاست کے تابع ہے، اپوزیشن، ریاست کی نمائندہ حکومت کو ہٹانے کی کوشش نہیں کرسکتی، عمران خان اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان کو سپریم کورٹ، کیبنٹ سیکرٹریٹ، محکمہ خارجہ اور دوسرے اہم ادارے بند کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -