17جون کو توہین انسانیت کرنے والوں نے 22ستمبر کو توہین عدالت کی، قاتل بے نقاب ہوں گے: طاہر القادری
لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17جون کو توہین انسانیت کرنیوالوں نے 22ستمبر کو توہین عدالت کی، حکمران سانحہ میں ملوث نہ ہوتے تو جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کر چکے ہوتے۔
ایران کا میزائل تجربہ اشتعال انگیزی ہے: اسرائیلی وزیر دفاع
تفصیلات کے مطابق طاہر القادری کاملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے غریب اور یتیم ورثاء انصاف کے لیے انصاف کے ایوانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے پیچھے شریف برادران ہیں ورنہ ہماری پولیس سے کیا دشمنی تھی؟انہوں نے کہا کہ جس آئی جی کو قتل وغارت گری کے لیے بلوچستان سے لایا گیا تھا اسے کبھی مشیر بناتے ہیں اور کبھی ٹیکس محتسب تاکہ وہ سلطانی گواہ نہ بن جائے لیکن ان کی کوئی تدبیر ان کے کام نہیں آئے گی، احتساب اور بے گناہوں کے خون کے حساب کا پھندا ان کی گردنوں تک ضرور پہنچے گا۔
طاہر القادری نے کہاکہ اشرافیہ نے اپنی سہولت اور مفادات کے لیے پارلیمنٹ،جمہوریت کا استعمال کیاجبکہ اپنے فائدے کے لیے قانون بنائے اور توڑے۔شق 203کی منظوری اسی منفی سوچ کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ نے ریاستی اداروں کو کرپٹ اور خوشامدی بنایا، کاسہ لیس قسم کے لوگوں کو اداروں پر مسلط کیا اور پھر دیوالیہ نکال دیا۔