فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے مظفر آباد میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ، ٹیم روانہ

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے مظفر آباد میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ، ٹیم ...
فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے مظفر آباد میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ، ٹیم روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے مظفر آبادسمیت آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپنگ کے لیے میڈیکل ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل یہ ٹیم جماعةالدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے روانہ کی اور دعا بھی کروائی۔26اپریل تک لگائے جانے والے یہ کیمپ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں نیلم ، بٹ منگ، مسلم آباد، پٹیکہ، لیپہ اور کیل میں لگائے جائیں گے۔ 20افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم کے ساتھ 8سینیئر ڈاکٹر ز اور 12پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ خدمات سر انجام دے گا۔گزشتہ روز میڈیکل ٹیم کی روانگی کے موقع پر انچارج میڈیکل مشن طارق مسعود نے بتایاکہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں میڈیکل کیمپنگ کرے گی اور لوگوں تک مفت ادویات پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ مشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ 

مزید :

لاہور -