لاہور کینٹ بورڈ میں 15 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کی ہیں : خواجہ سعد رفیق

لاہور کینٹ بورڈ میں 15 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کی ہیں : خواجہ سعد رفیق
لاہور کینٹ بورڈ میں 15 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کی ہیں : خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کینٹ بورڈ کی 20 نشستوں میں سے 15 نشستیں ن لیگ نے جیت لی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ اس کامیابی پر جشن نہیں منائیں گے بلکہ اللہ کے آگے سر جھکائیں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس الیکشن میں 11 مئی 2013 ءکا بدلہ لیا جائے گا لیکن اب کامیاب ہونے کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس بہتان بازی کا بدلہ نہیں لیں گے بلکہ صرف اللہ کا شکر ادا کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ووٹ کا احترام کرنا ہو گا اور اب تمام حکومتیں ووٹ سے ہی بنیں گی اور ووٹ کے ذریعے ہی انہیں گھر بھیجا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کوئی دورسا راستہ اختیار نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں بھی ووٹ کی طاقت کو سمجھنا چاہیئے اور انہیں مینڈیٹ کا احترام بھی کرنا چاہیئے ۔

نیپال زلزلہ پر حافظ سعید کا موقف جاننے کے لیے کلک کریں

چینی صدر کی پاکستان آمد میں تاخیر کے حوالے سے سعد رفیق نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ان کی وجہ سے 45 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری ملک میں تاخیر سے پہنچی ہے ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف اور ان کے اتحادی ملک میں امن لا کر رہیں گے اور پاکستان کو پر امن وطن بنائیں گے ۔ یاد رہے کہ 11 مئی 2013 ءکو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں نتائج آںے سے قبل ہی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی فتح کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف نے ان پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا ۔ اب بھی کینٹ بورڈ انتخابات میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے نہیں آئے لیکن سعد رفیق کی جانب سے 15 نشستوں پر فتح کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -