ایمریٹس لائنز کا پائلٹ بن کر لوگوں کو لوٹنے والا فراڈیا گرفتار

ایمریٹس لائنز کا پائلٹ بن کر لوگوں کو لوٹنے والا فراڈیا گرفتار
ایمریٹس لائنز کا پائلٹ بن کر لوگوں کو لوٹنے والا فراڈیا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) خود کو ایمریٹس ائیرلائنز کا پائلٹ ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والا فراڈیا گرفتار، پولیس نے ملزم زین العابدین کے قبضے سے ایمریٹس ائیرلائنز کے جعلی کارڈز اور چیک بکس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زین العابدین چند روز قبل جیل روڈ پر واقع سمارٹ کار کے مالک ملک افتخار کے پاس گاڑی خریدنے کے ہانے گیا، جہاں ملزم نے خود کو ایمریٹس ائیرلائنز کا پائلٹ ظاہر کیا، اسی دوران ملک افتخار سے ملزم نے دوستی بھی کرلی اور اس کے بیٹے کو ایمریٹس ائیرلائنز میں نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر لاکھوں کی رقم کا چیک بھی لے لیا، شک پڑنے پر تاجر نے ملزم زین کو اچھرہ کے علاقے بینک کے باہر سے پکڑ لیا جہاں اس کے دیگر درجنوں شکار بھی پہنچ گئے، تاجر نے ملزم زین کو پکڑکر سول لائنز پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم درجنوں افراد کو ان کی خواہش کے مطابق نوکری دلوانے کا جھانسا دیتا اور رقم لے کر رفو چکر ہوجاتا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایمریٹس ائیرلائنز کے جعلی کارڈز اور بینک کی چیک بک بھی برآمد کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -