قبرستانوں سے مردے چوری ہونے لگے
سکھیکی (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں کوٹ سلطان کے قبرستان سے 10 روز کے دوران 3 مردے چوری ہوگئے۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ارد گرد کے دیہات کے لوگوں نے قبرستان میں کفن کے ٹکڑے اور ایک خاتون کی ٹانگ قبر سے باہر نکلی دیکھی، جسے لوگوں نے مٹی ڈال کر دفن کردیا، گاﺅں کے رہائشی عامر بھٹی اور دوسرے لوگوں نے بتایا ہے کہ اس قبرستان میں کوئی چوکیدار یا گورکن نہ ہے، قبرستان سے لوگوں کو ایک کتبہ بھی ملا ہے، جس پر فیصل آباد کے کسی شخص کا نام لکھا ہوا ہے۔