ملک بھر جمعتہ الوداع عقیدت سے منایا جا ئے گا ، مذہبی جماعتیں آج یوم القدس منائیں گی

ملک بھر جمعتہ الوداع عقیدت سے منایا جا ئے گا ، مذہبی جماعتیں آج یوم القدس ...
ملک بھر جمعتہ الوداع عقیدت سے منایا جا ئے گا ، مذہبی جماعتیں آج یوم القدس منائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، مذہبی جماعتیں جمعتہ الوداع کو ” یوم القدس“ کے طور پر منا رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیںاور حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ مذہبی جماعتیں آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منا رہی ہیںاور نماز جمعہ کے اجتماعات میں بیت المقدس اور مسجد اقصٰی پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کیے جانے کے ساتھ ساتھ فلسطین بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد میں 3500 اہلکار اور ٹریفک پولیس کے 500 سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کے لئے موجود ہیں جبکہ شہر بھر میں سخت چیکنگ اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔ کراچی میں یوم القدس کے موقع پر رینجرز ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی کے راستے سیل کر دئیے جائیں گے اور ایم اے جناح روڈ صبح 11 بجے سے افطار تک ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

مزید :

لاہور -