جنوبی چھاؤنی سے لاپتا ہونے والی 7سالہ نمرہ ڈیفنس سے مل گئی ،والدین کی خوشی دیدنی

جنوبی چھاؤنی سے لاپتا ہونے والی 7سالہ نمرہ ڈیفنس سے مل گئی ،والدین کی خوشی ...
جنوبی چھاؤنی سے لاپتا ہونے والی 7سالہ نمرہ ڈیفنس سے مل گئی ،والدین کی خوشی دیدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ جنوبی چھاؤنی سے لاپتہ ہونے والی 7سالہ بچی نمرہ احمد کا سراغ مل گیا ،نمرہ کو پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا ، نمرہ احمد گذشتہ دوپہر تقریبا 12بجے اپنے کھر سے سودا لینے کے لئے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ سے تقریبا 12بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک بچی جس کا نام نمرہ احمد ہے وہ اغواء ہو گئی ہے۔ جنوبی چھاؤنی پولیس نے مقدمہ1113/16 درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی۔ ایس پی کینٹ نے پورے علاقہ میں ناکہ بندی کروائی اور تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم دیا ۔ پولیس نے علاقہ میں گشت کو موثر بناتے ہوئے گمشدہ بچی نمرہ کے متعلق اہل علاقہ سے پوچھ گیچھ شروع کی اور علاقہ کی مساجد ، بازاروں ، گلیوں اور شاہراہوں پر بچی کے گمشدہ ہونے کے اعلانات کروائے ۔ پولیس کی اس حکمت عملی کی وجہ سے رات گئے نمرہ کو ڈیفنس گلے والے ناکہ سے تلاش کر لیااور بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا ۔اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، نمرہ کے والدین اپنی لاپتا معصوم کلی کے ملنے پر انتہائی خوش نظر آئے اور ان کی خوشی دیدنی تھی جبکہ آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور وہ اپنی لخت جگر کو بار بار چومتے رہے۔

مزید :

لاہور -