اطباءمریضوں کے لیے اپنے مطب پردوا بنا کر دینے کے مجاز ہیں، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب

اطباءمریضوں کے لیے اپنے مطب پردوا بنا کر دینے کے مجاز ہیں، چیف ڈرگ کنٹرولر ...
اطباءمریضوں کے لیے اپنے مطب پردوا بنا کر دینے کے مجاز ہیں، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مشرف زیدی سے )ترجمان نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی  نے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب جناب منور حیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی - ملاقات میں حکیم احمد سلیمی نے اطباءکو DRAP اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے نفاذ کے بعد مطب پر دواسازی کے ضمن میں درپیش صورتحال اور محکمہ صحت اور ڈرگ انسپیکٹروں کی جانب سے پیش آمدہ معاملات اور پریشانیوں سے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے لیٹر جاری کرنے کی درخواست کی - اس درخواست پر چیف ڈرگ کٹرولر پنجاب  محمد منور حیات نے یقین دلایا کہ اطباءاپنے مطب پر اپنے مریضوں کے لیے دوا بناکر دینے کے قانونی طور پر مجاز ہیں اور اس سلسلہ میں DRAP کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں بھی وضاحت کردی گئی ہے -تاہم انہوں نے تحریری طور پر احکامات جاری کرنے کا وعدہ فرمایا اور یقین دہانی کرائی کہ کوئی ڈرگ انسپیکٹر کسی طبیب کو اس ضمن میں پریشان اور ہراساں نہیں کرے گا - البتہ اطباءاپنے طریقہ علاج کے مطابق ادویات بنا کراستعمال کریں - ایلوپیتھی ادویات کا استعمال نہ کریں تو کوئی ڈرگ انسپیکٹر یا اہلکار کسی طبیب کو تنگ نہیں کرسکتا - انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی طبیب کو کوئی شکایت ہو تو ان کے نوٹس میں لائی جائے اس شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیاجائے گا-ترجمان قومی طبی کونسل نے امید ظاہر کی کہ اس ضمن میں جلد از جلد لیٹر کے ذریعے تمام حکام کو مطلع کردیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -