پنجاب اسمبلی نے شہرخموشاں اوروویمن پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے دی ،تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ،خواتین کے خلاف پر تشدد واقعات کا سدباب ہو گا :سلمان صوفی

پنجاب اسمبلی نے شہرخموشاں اوروویمن پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے دی ...
پنجاب اسمبلی نے شہرخموشاں اوروویمن پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے دی ،تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ،خواتین کے خلاف پر تشدد واقعات کا سدباب ہو گا :سلمان صوفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں شہر خموشاں اتھارٹی ایکٹ اور پنجاب وویمن اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ  پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی اور پنجاب وویمن اتھارٹی ایکٹ کو جانچ پرکھ کے بعد مرتب کیا گیاتاکہ دفن کرنے کے لئے مناسب جگہ کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا سکے اور سوگوار خاندان کی نازک موقع پر دادرسی کی جا سکے،اس طرح خواتین کی حفاظت اور تشدد سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے ایکٹ تیار کیا گیا، ایک ہی دن میں دوایکٹ کا پاس کیا جانا تاریخی کامیابی کے مترادف ہے۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی بل 2017اور پنجاب وویمن پروٹیکشن بل2017پنجاب اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں پیش کیا گیا،ضروری کارروائی کے بعد اسمبلی کے معزز اراکین نے بل کی منظور ی دے دی، یہ بل 11اپریل2017کو حکومت پنجاب کی طرف سے پیش کیا گیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے 4مئی2017کو بل کی منظوری دی اور اب ایکٹ کی منظوری کے بعد شہر خموشاں اتھارٹی قائم کی جائے گی جومتعلقہ عوامی نمائندوں یا لوکل گورنمنٹ کی معاونت سے قبرستانوں کے قیام اور مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے گی۔شہرخموشاں اتھارٹی کے تحت نماز جنازہ ،غسل،تدفین اور دیگر رسومات کی ادائیگی میں خدمات فراہم کرے گی جبکہ پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کا سدباب یقینی بنائے گی اور تشدد کا شکار خواتین کو ہر قسم کی مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

مزید :

لاہور -