شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار،وزارت داخلہ سے 2 ہفتے میں جواب طلب

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار،وزارت داخلہ ...
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار،وزارت داخلہ سے 2 ہفتے میں جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شریف برادران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں شہباز شریف ،راناثناا للہ اور مشتاق سکھیرا کو فریق بنایا گیا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ سامنے لانے کا حکم دیا ہے اور ملزم کیس سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں ،لہٰذا شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور مشتاق سکھیرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،عدالت نے 2 ہفتے میں وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -