پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جعلی کتب فروخت ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جعلی کتب فروخت ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع
پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جعلی کتب فروخت ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جعلی کتب فروخت ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔غیر معیاری کتب دھوکے سے فروخت کی جا رہی ہیں۔جعلی درسی کتب کی روک تھام کیلئے بورڈ نے کتاب کے سرورق پر خصوصی نشان چسپاں کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جعلی کتب بنانے والے کیلئے دو سال قید اور جرمانے کی سزا بھی ہے۔اس کے باوجود کچھ لوگ بڑی آسانی سے یہ کام سر انجام دے رہے ہیں۔لہذا والدین اور بچوں نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ ان ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو قانون کے مطابق سزادی جائے۔

چوری کے الزام میں بچہ گرفتار، پولیس تشدد کیخلاف اہل علاقہ کا متاثرہ بچے کو چارپائی پر لٹا کر پولیس کے خلاف احتجاج

مزید :

لاہور -