لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کے حوالے سےپنجاب حکومت کی انٹر ا کورٹ اپیل مسترد کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کے حوالے پنجاب حکومت کی انٹر ا کورٹ اپیل مسترد کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انٹر ا کورٹ اپیل کی سماعت ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے کی جن میں جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس امین الدین اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے ۔سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکیل نے درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تو حکومتی وکیل خواجہ حارث نے مخالفت کردی جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے درخواستیں واپس لینے سے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔اس موقع پر عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی حکومت کی استدعا مسترد کردی ۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے جن میں پاکستان عوامی تحریک، سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین اور پنجاب حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت سے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے ماڈل ٹاﺅن واقعے پر باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا ۔
مزید خبریں :شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار،وزارت داخلہ سے 2 ہفتے میں جواب طلب