آئندہ انتخابات 2018 ءمیں ہوں گے اور مسلم لیگ ن چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی : زعیم قادری
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ن کے رہنماءزعیم قادری نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018 ءمیں ہوں گے اور ان انتخابات میں مسلم لیگ ن چاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے خوش ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کروائیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے دعوے کرنے سے پہلے گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج پر نظر ڈالیں ۔انہیں اندازہ ہو جائے گا کہ عوام نے انہیں قبول کیا ہے کہ مسترد کیا ہے ۔