پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کیا کہ ڈاکٹرز میڈیا پر کسی بھی قسم کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ ملازمین کا میڈیا پر بولنا پنجاب سرونٹ رولز 1996 ء کی خلاف ورزی ہے۔