فیکٹری ایریا: دبئی پلٹ کے قتل کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی

فیکٹری ایریا: دبئی پلٹ کے قتل کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی
فیکٹری ایریا: دبئی پلٹ کے قتل کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ فیکٹری ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل پراسرار طور پر گھر میں قتل ہونے والے دبئی پلٹ شاہد محمود کے قتل کا سراغ لگالیا، قاتل شاہد محمود کی بیوی نکلی، آشناءسے 9 ایم ایم کا پستول لے کر 2 فائر مارے، دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں، آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ بتایاگیا ہے کہ چند روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کا رہائشی شاہد محمود دبئی میں کام کرتا تھا 2 ماہ کی چھٹی پر واپس اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہد محمود کی بیوی ریحانہ جبیں نے شادہ محمود کے بیر ون ملک جانے کے بعد HBL بینک کے ملازم ایاز احمد سے مراسم قائم کررکھے تھے۔ مقتول شاہد محمود کے دبئی واپس جانے میں صرف دو دن باقی تھے کہ رات گئے مقتول کی بیوی ریحانہ جبیں کا آشنا ایاز احمد ا سے ملنے اس کے گھر آگیا، جہاں مقتول شاہد محمود نے ان دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو وہ طیش میں آگیا جس پر ملزم ایاز محمود نے ریحانہ جبیں کی مدد سے شاہد محمود کو دبوچ لیا جبکہ مقتول کی بیوی نے ایاز احمد کے 9mm پستول کے 2 فائر مار کر اپنے شوہر کی موت کی نیند سلادیا جبکہ ایاز احمد کو موقع سے فرار کرواکر نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کا بہانہ بنانے کی کوشش کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے واے فنگر پرنٹ، ہاتھوں پر گن پاﺅڈر اور ملزمہ ریحانہ جبیں کے بیانات میں بار بار تضاد پاتے ہوئے اسے بھی شامل تفتیش کرکے جب پوچھ گچھ کی  تو اس نے تمام حقیقت پولیس کے سامنے بیان کردی جس پر اسی کی نشاندہی پر اس کے آشناءایاز احمد کو بھی گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن کی جانب سے اندھا قتل ٹریس کرنے پر انویسٹی گیشن کی متعلقہ پولیس پارٹی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

”آپ کی داڑھی میں سفید بال نہیں ہے؟“ویسٹ انڈیز سے فتح کے بعد رمیز راجہ نے مصباح الحق سے سوال کیاتو کپتان نے ایسا جواب دے دیا کہ رمیز راجہ لاجواب ہو گئے ،فضا قہقہوں سے گونج اٹھی

مزید :

لاہور -