امریکہ سے سمگل شدہ دودھ محکمہ کسٹمز سے چھڑوانے کیلئے دائر درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب

امریکہ سے سمگل شدہ دودھ محکمہ کسٹمز سے چھڑوانے کیلئے دائر درخواست پر ایف بی ...
امریکہ سے سمگل شدہ دودھ محکمہ کسٹمز سے چھڑوانے کیلئے دائر درخواست پر ایف بی آر سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ سے سمگل شدہ دودھ محکمہ کسٹمز سے چھڑوانے کیلئے دائر درخواست پر ایف بی آر سے 2مئی تک جواب طلب کر لیا ہے.

’’عمران خان کی دعوت پر اب میں پی ٹی آئی کیلئے یہ کام کروں گا ‘‘ وسیم اکرم نے اعلان کر دیا

جسٹس مزمل اختر شبیر نے ملک زاہد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ سے منگوائے گئے خشک دودھ کے 9ہزار 3 سو 49 پیکٹ کسٹم نے غیر قانونی طور پر اپنے قبضہ میں رکھے ہوئے ہیں، عدالت محکمہ کسٹمز کو دودھ کے پیکٹ چھوڑنے کا حکم دے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے دودھ کے پیکٹ اسمگل کر کے کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی چوری کی ہے.

خشک دودھ سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہو نے کی وجہ سے ہائی کورٹ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا، درخواست گزار نے امریکہ سے منگوائے گئے دودھ کے پیکٹوں پر اپنی کمپنی کے لیبل لگائے، عدالت نے مزید دلائل کے لئے سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی اور ایف بی آر کو تحریری جواب بھی داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

لاہور -