تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی عد م فراہمی ہائیکورٹ میں چیلنج ،جواب طلب
لاہو(نامہ نگار خصوصی )تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے.
میاں صاحب!آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،پوری قوم جانتی ہے اربوں کی جائیداد کہاں سے آئی:قمر زمان کائرہ
جسٹس مزمل اختر شبیر نے اس سلسلے میں شہری فیصل علی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 19 مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آتشزدگی سمیت دیگر حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں حادثات سے نمٹنے کیلئے طلبا کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ نہیں دی جاتی، حکومتوں نے تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کیلئے کوئی پالیسی یا قانون سازی نہیں کی لہذا تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کیلئے پالیسی یا قانون سازی کا حکم دیا جائے۔