لیسکوچیف واجد علی کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

لیسکوچیف واجد علی کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری
لیسکوچیف واجد علی کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے لیسکوچیف واجد علی کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے آج 27اپریل کوجواب طلب کرلیاہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو: آئی ایس پی آر

جسٹس شمس محمود مرزا نے لیسکو چیف واجد علی کاظمی کے خلاف دائردرخواست توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزارفلائننگ بورڈ اینڈ پیپرپروڈکٹ کی جانب سے بریسٹراحمد پرویز ملک پیش ہوئے ، بیرسٹراحمد پرویز ملک نے موقف اختیارکیا کہ لیسکو افسران نے فلائننگ بورڈ اینڈ پیپرپروڈکٹ فیکرٹری کے بجلی کا کنکشن منقطع کردیا ، جس پرانہوں نے بجلی کنکشن کی بحالی کے لئے لیسکوحکام کو درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہ ہوئی جس پرانہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا.

عدالت عالیہ کے 17اپریل کے حکم کے باوجود لسیکو حکام بجلی کا کنکشن بحال نہیں کررہے جو توہین عدالت کے زمرے آتا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ حکم عدولی پرلیسکوچیف واجدعلی کاظمی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -