جو ثبوت سپریم کورٹ میں پیش نہیں کئے وہ جے آئی ٹی شریفوں سے کیسے نکلوائے گی :اعتزاز احسن

جو ثبوت سپریم کورٹ میں پیش نہیں کئے وہ جے آئی ٹی شریفوں سے کیسے نکلوائے گی ...
جو ثبوت سپریم کورٹ میں پیش نہیں کئے وہ جے آئی ٹی شریفوں سے کیسے نکلوائے گی :اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(نامہ نگار خصوصی )معروف قانون دان اعتزازاحسن نے کہاہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل حوصلہ افزاءنہیں اورنہ ہی جے آئی ٹی آزاداورخودمختارہو گی۔شریف خاندان جائیداد کی ملکیت کوتسلیم کرچکاہے مگرانہوں نے اصل دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیں .

’’ مجھے اس شخص نے 10 ارب روپے کی پیشکش دی‘‘ بالآخر عمران خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا، دھماکہ کردیا

لاہورہائیکورٹ بارمیں معروف قانون دان اورپیپلز پارٹی کے راہنماءچودھری اعتزازاحسن نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پانامافیصلے پرجے آئی ٹی کی تشکیل سے قبل سپریم کورٹ خودکہہ چکی ہے کہ نیب کاادارہ دفن ہو چکا ہے۔شریف خاندان نے اصل دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیں تو جے آئی ٹی کیسے ان دستاویزات کو نکالے گی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ کی ان پر تنقید انہونی بات نہیں.

مریم نواز کی ڈی جی آئی ایس آئی سے رشتہ داری ظاہر کرنے پرانہیں تکلیف ہوئی،ان کاکہناتھا کہ جی آئی ٹی میں ان اداروں کو شامل کیا گیا جن پر سپریم کورٹ پہلے ہی عدم اعتماد کر چکی ہے۔

مزید :

لاہور -