فوج کی ڈگڈگی پر ناچنے والے سیاستدانوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ،عاصمہ جہانگیر

فوج کی ڈگڈگی پر ناچنے والے سیاستدانوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ،عاصمہ جہانگیر
فوج کی ڈگڈگی پر ناچنے والے سیاستدانوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ،عاصمہ جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ فوجی ملک کو نہیں چلا سکتے،فوج کی ڈگڈگی پر ناچنے والے سیاستدانوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، حلقہ این اے 122کے فیصلے پر کسی کو بھی بغلیں بجانے کی ضرورت نہیں ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ این اے 122کے فیصلے پر مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی سمیت کسی کو بھی بغلیں نہیں بجانی چاہئیں ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ایاز صادق کے پاس سپریم کورٹ جانے کا حق موجود ہے، اگر سپریم کورٹ نے بھی ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا تو پھر (ن )لیگ کی کیا عزت رہ جائے گی اور اگر فیصلہ معطل ہو گیا تو تحریک انصاف عوام کو کیا منہ دکھائے گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب اوروفاق کے وزراءکی طرف سے الیکشن ٹربیونل کے جج کو تنقید کا نشانہ بنانا تشویشناک ہے جبکہ ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کو بھی میڈیا پر آ کر انٹرویو زنہیں دینے چاہئیں تھے، جج کا کام نہیں کہ وہ میڈیا پرانٹرویودیتا پھرے.

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات پہلے ہی خراب ہیں، سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،پہلے ہی ملک میں نیم مارشل لاءلگاہوا ہے ، وہ سیاستدا ن کیسا ہوگا جو سیاست کو برا بھلا کہتاہو،سیاسی حلقوں میں بندر بیٹھے ڈھول بجا رہے ہیں، سیاستدانوں کے ٹرک پر فوجی لیڈروں نے قبضہ کر لیا ہے، تحریک انصاف کے حق میںفیصلہ آئے تو عمران خان ڈھول بجاتے ہیں اور اگر فیصلہ خلاف آئے تو کہتے ہیں کہ میں سویلین اداروں کو نہیں مانتا ہے، ایسے ملک نہیں چلے گا،تاریخ گواہ ہے کہ فوجی ملک کو نہیں چلا سکتے، فوج کی ڈگڈگی پر ناچنے والے سیاستدانوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ۔

مزید :

لاہور -